مرکزی صفحہ / خصوصی حال / پنجگور: پریس کلب کے زیراہتمام ارشاد مستوئی اور شہید ساتھیوں کی برسی، احتجاجی مظاہرہ

پنجگور: پریس کلب کے زیراہتمام ارشاد مستوئی اور شہید ساتھیوں کی برسی، احتجاجی مظاہرہ

برکت مری

نیشنل پریس کلب پنجگور کی جانب سے شہید صحافی ارشاد مستوئی، محمد یونس، عبدالرسول کی تیسری برسی منائی گئی اور ادارے کی جانب سے چشم پوشی اور صوبائی حکومت کے وعدے وفا نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہر ے میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کر کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

نیشنل پریس کلب کے صدر برکت مری نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شہدا کے لواحقین کو معاوضہ اور انہیں ملازمت کے جو دعوے کیے گئے، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ وہ وفا نہیں ہوئے۔ 2008سے لے کر تاحال بلوچستان صحافیوں کی مقتل گاہ بن چکا ہے۔ اب تک چالیس کے قریب صحافی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ لیکن ان کے لواحقین کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں کی گئی، نہ ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا گیا۔ مملکت خدادا کے چوتھے ستوں کا حال یہ ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیسا ہوگا، انداز لگانے کے لیے لفظ نہیں ہیں، ملکی سالمیت اور ان کی بقا کی جنگ میں صحافیوں کا ہمیشہ کردار رہا ہے، انہیں نظر انداز کرنا ایک جمہوری اسلامی مملکت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشاد مستوئی اور ان کے ساتھیوں کے گھروں کا کیا حال ہے، خدا بہتر جانتا ہے۔ 28 اگست2014 کے واقعہ کو کوئی پتھر دل بھی بھول نہیں سکتا ہے۔ اس وقت وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا دورِ حکومت تھا۔ انہوں نے علی لااعلان کہا تھا کہ ان کے لواحقین کو معاوضہ اور سرکاری ملازمت دی جائے گی لیکن اپنے کیے ہوئے وعدے سے مکر گئے، جو جمہوریت کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دیگر شہید صحافی کے لواحقین تاحال دفتروں کا خاک چھان رہے ہیں لیکن ان کے مسائل کو سننے والا کوئی نہیں ہے۔ پنجگور کے شہید صحافی رحمت اللہ عابد کو 2012 میں شہید کیا گیا لیکن ان کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی سراغ لگایا جا سکا۔

مظاہرے میں شامل دیگر صحافیوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ شہدا کے لواحقین کے مسائل حل کئیے جائیں، بصورت دیگر متعلقہ اداروں و افراد کے خلاف شدئیید احتجاج کیا جائے گا۔

Facebook Comments
(Visited 12 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔