مرکزی صفحہ / فنی و ادبی حال / ڈونلڈ ٹرمپ کے نام

ڈونلڈ ٹرمپ کے نام

فیصل ریحان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے امریکہ کی دست برداری کا اعلان کیا ہے۔ جس پر اس کرے کے ایک عام باشندے اور اردو کے ادنیٰ شاعر کی حیثیت سے ہمارا احتجاج۔

یہ خاک یہ پانی یہ ہوا سب کے لیے ہے
دیکھو تو مہربان خدا سب کے لیے ہے

ہیں سب کے لیے خوب یہ موسم کی ادائیں
رونق یہ درختوں کی دعا سب کے لیے ہے

سب کے لیے بہتے ہیں یہ دریا، یہ سمندر
یہ باغ، یہ گلگشت سرا سب کے لیے ہے

لازم ہے کہ بڑھتے رہیں یہ پھول، یہ پودے
سرسبز ہے دھرتی تو بقا سب کے لیے ہے

اے کاش دھویں سے نہ ہوں آلودہ فضائیں
یہ کرہ تو رہنے کی جگہ سب کے لیے ہے

Facebook Comments
(Visited 47 times, 1 visits today)

متعلق فیصل ریحان

فیصل ریحان
فیصل riHan کا بنیادی تعلق ژوب سے ہے۔ وہ اردو کے استاد ہیں۔ شاعری اور تنقید لکھتے ہیں۔ ان کے تنقیدی مضامین کا ایک مجموعہ اور ایم فل کا مقالہ کتابی صورت میں چھپ چکے ہیں۔ بلوچستان کے عصری سیاسی تناظر سے متعلق ایک شعری مجموعہ بھی شائع ہوا ہے۔