مرکزی صفحہ / اسپیشل ایڈیشن / حال حوال کا سال / حال حوال سالگرہ —- قارئین و مصنفین کی آرا و مبارک باد

حال حوال سالگرہ —- قارئین و مصنفین کی آرا و مبارک باد

حال حوال

1. حفصہ محمد حسنی :

"سب سے پہلے میں حال حوال کے تمام ٹیم کو مبارک باد دینا چاہوں گی حال حوال کے ایک سال پوری ہونے پہ، جنہوں نے بہت ہی دوستانہ انداز میں تمام لکھنے والوں کو اپنا قیمتی وقت دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ میرا جو سفر حال حوال کے ساتھ رہا بہت ہی پُرجوش رہا، میرے آرٹیکلز وقت پر شائع ہوتے تھے، جس سے میری کافی حوصلہ افزائی ہوئی۔”

2. معاویہ مومن:

حال حوال کو ایک سال پورا کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں. سچ پوچھو تو ایک عرصہ ہوا تھا جو قلم سے میرا رشتہ ٹوٹ چکا تھا کچھ اپنی مصروفیات کی وجہ سے اور کچھ حوصلہ افزائی کے فقدان اور کوئی مہربان فلیٹ فارم کے نہ ہونے کی وجہ سے. لیکن بھلا ہو میرے کزن میرے دوست اور ہمدرد الیاس ولی بلوچ کا جس نے مجھے پھر سے لکھنے پر ابھارا اور حال حوال کا پتہ بتایا. حال حوال نے مجھے حوصلہ دیا اور میرے لڑکھڑاتے قلم میں ایک نئی روح پھونک دی. آج بلوچستان میں زیادہ تر جوان لکھنے پڑھنے کی طرف راغب ہیں اس کا سہرا بھی حال حوال کے دوستوں کے سر ہے. میں ان تمام دوستوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جو حال حوال کو احسن طریقے سے چلارہے ہیں اور دعا گو ہوں کہ اللہ پاک اُن کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے. آمین.

3. شیخ‌خالد زاہد:

محترم ایڈیٹر اور حال حوال کی پوری ٹیم کو حال حوال کی پہلی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ آپ کی ویب سائٹ دن دگنی ترقی کرے ۔ حال حوال بلوچستان کی پہلی ویب سائٹ ہے جہاں وہ سب کچھ موجود ہے جو آج کے اس ترقی یافتہ دور کی ضرورت ہے. ایک دفعہ آپ اس سائٹ پر آ جائیں پھر واپس آپ اپنی مرضی سے نہیں نکل سکتے۔ یہاں بلوچستان کے بنیادی مسائل کا بھی بھرپور چرچا ہوتا دکھائی دیتا ہے اور بلوچستان سے شناسائی بڑھانے میں بھی حال حوال ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس ویب سائٹ پر اردو کو بھی خوب فروغ ملتا نظر آ رہا ہے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں پاکستان میں حال احوال بلوچستان کی نمائندہ ویب سائٹ قرار پائے گی۔ اللہ آپ کا ہم سب کا ہمارے پیارے وطن ِ عزیز کا حامی و ناصر ہو۔

4. علی رضا پیروزانی کیٹی بندر:

حال حوال کواپنی ایک سال کی ان تھک جوجہد کا ایک سال مکمل کر نے اور کامیابی پر ہم خوشی محسوس کرتے ہوئےحال حوال کےمحترم ایڈیٹر صاحب ان کی تمام ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں. حال حوال بلوچستان میں اردو زبان کا پہلا آن لائن جریدہ ہے جو تھوڑے عرصے میں سب زیادہ پڑھاجانے والا پہلا آن لائن جریدہ بن چکا ہے. اس کے سبب حال حوال کے قارئین میں دن بہ دن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے. حال حوال وہ چھاپتا ہے جو اور کوئی نہیں چھاپتا. نیز حال حوال اپنے قلم کاروں کو مکمل اظہار کی ازادی دیتا رہاہے. ( بول کہ لب آزاد ہیں تیرے).

حال حوال کی ٹیم کے ہم بہت مشکور ہیں. بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ حال حوال اپنے سفر کو اسی جوش و جذبے سے جاری رکھے گا۔

5.ارباب تیمور خان کاسی لکھتے ہیں.

میں کتابیں پڑھتا تھا اور لکھنے کا بہت دل کرتا تھا لیکن دل میں خوف رہتا تھا کہ لوگوں کی کیا رائے ہوگی میری سوچ اور نظریوں پر. خیر پھر بھی ہمّت کر کے میں نے ایک چھوٹی سی تحریر لکھ ڈالی اور اسے حال حوال کی ٹیم کو بھیج دیا۔ حال حوال نے میرے اس تحریر کو کھلے دل سے تسلیم کیا اور میری پہلی تحریر کی کافی تعریف کی اور پھر اسے شائع کر دیا۔ تحریر پر مجھے بلکل میری سوچ کے مترادف جواب ملا۔

آج اگر میں لکھ رہا ہوں تو اس کے پیچھے حال حوال کا بہت بڑا ہاتھ ہے حال حوال نے مجھے ہمیشہ سراہا اور لکھنے کی ہمّت دی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔ مجھے فخر ہے کہ میں حال حوال کا حصہ ہوں۔ اور ہمیشہ رہوں گا۔

Facebook Comments
(Visited 136 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔